کورونا کے ہر ویرئنٹ کا حتمی علاج شارک سے ممکن

18 Dec, 2021 | 06:27 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک :  کورونا کے ہر ویرئنٹ کا حتمی علاج دریافت ،سائنسدانوں نے شارک کے امیون سسٹم  سے اینٹی باڈی طرز کے پروٹین  حاصل کرلئے ان کو وی این اے آر کا نام دیا گیا ہے۔ 

 وی این آراے کی دریافت فوری طور پر شائد فائدہ نہ دے سکے لیکن  مستقبل میں کورونا وائرس  کو قطعی طور پر تلف کرسکے گی یہ سارس کووٹو اور ڈبلوآئی وی ون کوو وائرس کو بھی تلف کرسکتا ہے۔
یونیورسٹی آف وسکانسن مڈیسن کے پروفیسر آرون لی بیو کے مطابق کورونا وائرس اپنی شکل بدلتا رہے گا اور ہمیں تھکادے گا لیکن شارک کے وی این اے آر پروٹین سے اس کے علاج کی نئی راہیں نکل سکتی ہے۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم مستقبل میں کورونا کے نئے حملے کو زائل کرسکتے ہیں۔ وی این آر اے کی جسامت انسانی اینٹی باڈیز کےدسویں حصے کے برابر ہوتی ہے۔ پھر ماہرین نے نوٹ کیا کہ شارک اینٹی باڈی انفیکشن والے خلیات سے چپک گئیں اور ان کا پھیلاؤ روکا۔ چھوٹی جسامت کی وجہ سے یہ جسم کے دیگر حصوں تک جاسکتی ہیں جہاں انسانی اینٹی باڈیز بھی نہیں پہنچ پاتیں۔

مزیدخبریں