پنجاب یونیورسٹی کا 130 واں کانووکیشن

18 Dec, 2021 | 02:58 PM

Ibrar Ahmad

عمران یونس : پنجاب یونیورسٹی کا 130 واں کانووکیشن۔۔ 1200 سے زائد طلبہ میں میڈلز اور ڈگریاں تقسیم۔ 2 بھائیوں اور میاں بیوی سمیت ریکارڈ 289 افراد نے پی ایچ ڈی کی ڈگریاں وصول کیں۔
پنجاب یونیورسٹی کے فیصل آڈیٹوریم میں130 ویں کانووکیشن کی تقریب ہوئی۔ وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد نے پوزیشن ہولڈرز میں میڈلز اور ڈگریاں تقسیم کیں۔ وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد نے بتایا کہ پنجاب یونیوسٹی ایشیا کی ان 22 فیصد جامعات میں شامل ہے جو تحقیق پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں۔

کانووکیشن میں دو بھائیوں اکرم سومرو،اکمل سومرو اور میاں بیوی نے بھی پی ایچ ڈی کی ڈگریاں وصول کیں۔ کامیاب طلبہ نے آج کے دن کو زندگی کا یادگار دن قرار دیا۔کانووکیشن میں ایم ایس/ایم فل کے 123،ماسٹرز کے 67 پاور بی ایس کے 75 پوزیشن ہولڈرز میں میڈلز تقسیم کیے گئے۔ڈگریاں لینے والوں میں ریکارڈ 289 پی ایچ ڈی ہولڈرز بھی شامل تھے۔

مزیدخبریں