ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم ہاؤس کے باہر خطرناک جانوروں کا گشت، ویڈیو وائرل

wild boar in islamabad
کیپشن: wild boar in islamabad
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک: اسلام آباد میں وزیراعظم ہاؤس کے باہر جنگلی سور کھلے عام گشت کرنے لگے۔

 شدید سردی کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں سؤروں سمیت   کئی جنگی جانور شہر کی سڑکوں پر نظر  آتے ہیں۔ لیکن اس دفعہ یہ سؤر وزیراعظم ہاؤس کے قریب دیکھے گئے ہیں۔

 یادرہے  2012 میں ایک جنگلی سور نے خوراک کی تلاش میں ایوانِ صدر کا گیٹ توڑ دیا تھاا ور ایک سکیورٹی گارڈ کو زخمی کر دیا تھا۔   اسلام آباد کے  کئی علاقوں میں گھنے جنگلات بھی ہیں، جو سوروں کے لیے چھپنے کا کام دیتے ہیں لیکن رات کے اوقات میں اکثر سوروں کے غول اسلام آباد شہر کے کوڑے سے اپنی خوراک ڈھونڈتے نظر آتے ہیں عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ جنگلی حیات ان جنگلی جانوروں کا انسداد کرے تاکہ عوام کسی بھی قسم کے نقصان سے محفوظ رہ سکیں ۔