جنید ریاض : یوٹیلٹی سٹورز سےسبسڈائزڈ گھی غائب ہو گیا۔۔ شہری ایک سے دوسرے سٹور کی خاک چھانتے رہے لیکن 260 روپے کلو سستا گھی ڈھونڈنے سے بھی نہ ملا۔۔ صارفین کی مشکلات بڑھ گئیں
شہری سستی اشیا کے حصول کیلئے یوٹیلٹی سٹورز کا رخ کرتے ہیں۔ لیکن یہاں پر بھی انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔۔ شہر کے بیشتر یوٹیلٹی سٹورز پر سبسڈائزڈ گھی دستیاب نہیں ہے۔۔ گھی اور آئل کے ریک خالی پڑے ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز پر سبسڈی والا گھی 260 روپے کلو ملتا ہے جبکہ درجہ دوم گھی بھی اس سے 100 روپے مہنگا ہے۔۔ حکومت یوٹیلٹی سٹورز پر سبسڈائزڈ اشیاء کی فراہمی یقینی بنائے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز سے سبسڈائزڈ اشیا نکال دیں تو ان سٹورز کا جواز ہی ختم ہو جاتا ہے۔ حکام عوام کی مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔