مہاجرین کابحران پیداہواتوپاکستان اور ایران تک محدودنہیں رہےگا ,وزیر خارجہ

18 Dec, 2021 | 12:58 PM

Ibrar Ahmad

ویب ڈیسک : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ دنیا کے مفاد میں ہے کہ افغانستان کی صورتحال نہ بگڑے۔ مہاجرین کا بحران پیداہوا تو پاکستان اورایران تک محدودنہیں رہےگا، مہاجرین روزگار کیلئے  یورپ کے دروازوں پربھی دستک دیں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہناہے کہ افغانستان نازک صورتحال سےدوچارہے۔دنیا نے توجہ نہ دی توافغانستان میں انسانی بحران شدت اختیار کر سکتا ہے۔دنیا کے مفاد میں ہے کہ افغانستان کی صورتحال نہ بگڑے۔ مہاجرین کابحران پیداہواتوپاکستان اور ایران تک محدودنہیں رہےگا ۔ مہاجرین روزگار کیلئے  یورپ کے دروازوں پربھی دستک دیں گے۔

او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس سے متعلق اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس بےپناہ اہمیت رکھتی ہے، کانفرنس دنیاکی توجہ افغانستان پر مبذول کرانے کیلئے بہت اہم ہے، دنیا کوافغانستان کے زمینی حقائق سے آگاہ ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں مہاجرین کا بحران پیدا ہوا تو پاکستان اور ایران تک محدود نہیں رہے گا، مہاجرین روزگار کیلئے یورپ کے دروازوں پر بھی دستک دیں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس وقت افغانستان میں جنگ نہیں ہورہی، بھوک کا مسئلہ ہے، افغانستان میں معطل بینکنگ سسٹم فوری بحال کرنے کی ضرورت ہے، افغان عبوری حکومت کے پاس تنخواہیں دینے کے پیسے نہیں ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بہت سے وزرائے خارجہ او آئی سی کانفرنس میں شرکت کیلئے آرہے ہیں، سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی نمائندگی بھی ہوگی، پاکستان کی خواہش ہے کہ مہاجرین باعزت طریقے سے گھروں کو لوٹیں۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مہاجرین کی واپسی کیلئے افغانستان میں سازگار ماحول ہونا سب سےاہم ہے، افغانستان میں روزگار، امن نہ ہو تو مہاجرین واپسی سے کترائیں گے۔

وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اس وقت افغانستان میں جنگ نہیں ہورہی، مسئلہ  بھوک ہے ۔افغانستان میں معطل بینکنگ سسٹم فوری بحال کرنےکی ضرورت ہے۔ بینکنگ سسٹم فعال نہ ہوتودنیابھرسےافغانی پیسے کیسےبھیجیں گے؟

انہوں نے مزید کہا ہے کہ افغانستان کےاپنےوسائل کومنجمد کردیا گیا ہے۔ افغان عبوری حکومت کےپاس تنخواہیں دینےکے پیسے نہیں۔ کیا نہ چاہتے ہوئے  بھی دنیا افغانستان کوہنگامی صورتحال میں تونہیں دھکیل رہی؟

مزیدخبریں