ویب ڈیسک : پنجاب حکومت کا ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئےبڑافیصلہ، ترقیاتی منصوبوں کے پی سی ون میں اضافے اور لاگت میں نظر ثانی کی ترمیم کا اختیار محکموں کو دے دیا گیا ۔
منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے آئندہ پی سی ون کی نظر ثانی کا اختیار پی اینڈ ڈی کی بجائے متعلقہ سیکرٹری کو سونپ دیا گیا ۔ بلڈنگ سے متعلقہ ترقیاتی سکیموں میں چوبیس فیصد تک اضافہ پر نظر ثانی متعلقہ سیکرٹری منظور کرسکے گا ۔ شاہراہوں اور برجز سے متعلقہ منصوبوں پر بیس فیصد اضافے کی نظر ثانی منظوری کا اختیار متعلقہ سیکرٹری کو ہوگا ۔ اری گیشن میں18فیصد جبکہ لوکل گورنمنٹ میں سولہ فیصد نظر ثانی اضافے کا اختیار متعلقہ سیکرٹری کو ہوگا
چیئر مین پی اینڈ ڈی عبداللہ خان سنبل کی ہدایت پر باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔ فیصلے سے محکموں کی ترقیاتی سکیموں کو بڑا ریلیف ملے گا ۔ مہنگائی کے باعث منصوبوں کی بڑھ جانے والی لاگت کو قانون کے مطابق ریوائز کیا جاسکے گا ۔