سٹی 42: شادی کاجھانسہ دےکرزیادتی کرنے کا و اقعہ, متاثرہ لڑکی ملزم شہزاد گوہراور اس کی والدہ انجم مانیکاکیخلاف عدالت پہنچ گئی۔
شادی کاجھانسہ دےکرزیادتی کرنے والے ملزم ملزم شہزاد گوہراور اس کی والدہ انجم مانیکاکیخلاف تھا نہ ہیرپولیس نے مقدمہ درج کرلیا، متاثرہ لڑکی انصاف کیلئے
ایڈیشنل سیشن جج چودھری انعام الہٰی کی عدالت پیش ہوگئی۔ متاثرہ لڑکی نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم شہزاد گوہرنےشادی کاجھانسہ دیا،اڑھائی سال زیادتی کرتارہا،حاملہ ہونےپرملزم شہزادگوہرنےگھرسےنکال دیا۔ متاثرہ لڑکی کا کہنا تھا کہ پولیس ملز م کو گرفتار نہیں کررہی۔ ملزمان نے ضمانتوں کیلئے سیشن عدالت سے رجوع کرلیا، لڑکی کےوکیل اشتیاق گل ایڈووکیٹ کی ملزمان کی ضمانتیں خارج کرنےکی استدعا۔ جس پر عدالت نے تھانہ ہیرپولیس سے22دسمبرکومقدمےکاریکارڈ طلب کرلیا۔