چونگی امرسدھو کا قاری بیٹیوں کی بازیابی کیلئے پریشان

18 Dec, 2021 | 11:55 AM

Ibrar Ahmad

ویب ڈیسک : چونگی امرسدھو کا قاری بیٹیوں کی بازیابی کیلئے پریشان، محمد منشا سات سال سے دو لڑکیوں کرن اور ارم کی باز یابی کے لیے عدالتوں اور تھانوں کے چکر لگا رہا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔

 تفصیلات کے مطابق باپ قاری محمد منشا کا کہنا ہے کہ میری دونوں بیٹیوں کو میری بیوی  نسرین کے ساتھ مل کر فروخت کر دیا۔ایک بیٹی ارم کو دوبئی بھجوا دیا جہاں وہ ماڈل بن گئی جبکہ دوسری کرن ابھی تک لاپتہ ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج محمود اعظم کی عدالت میں پیش ہو کر لڑکیوں کی بازیابی کی درخواست دی کہ میری لڑکیوں کو برآمد کرایا جائے اور بیوی نسرین کے خلاف کاررائی کی جائے۔  عدالت نے قاری منشا کے وکیل جمیل احمد بیگ ایڈووکیٹ کے دلائل کے بعد  تھانہ کوٹ لکھپت سے رپورٹ طلب کر لی۔

مزیدخبریں