گارڈن ٹائون (سٹی42) دنا نیر مبین نے ایک انٹرویو میں شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ لوگ انہیں پرچی کہتے ہیں حالانکہ ان کا دور دور تک کسی ہدایتکار یا اداکار سے کوئی تعلق نہیں۔
پاکستانی لڑکی دنا نیر کی یہ ہماری کار ہے،'یہ ہم ہیں اور ہماری پاوری (پارٹی) ہو رہی ہےٗ کے الفاظ پر مشتمل 5 سیکنڈز کی ویڈیو اس قدر مقبول ہوئی جس پر ان کو خود بھی یقین نہیں تھا کہ انکی قسمت بدل جائے گی اور وہ مشہور ہوجائیں گی، اس ویڈیو کے بعد سے شوخ وچنچل پاکستانی لڑکی دنانیر کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے، دنانیر مبین کے سوشل میڈیا پر فالوورز کی تعداد کر 14 لاکھ سے تجاوز کر گئی, دنانیر مبین نے ماڈلنگ کے بعد اب باقاعدہ اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا.
ایک انٹرویو میں دنانیر مبین نے شکوہ کیا کہ لوگ انہیں پرچی کہتے ہیں، انہوں نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا دور دور تک کسی ہدایتکار یا اداکار سے کوئی تعلق نہیں تھا، انہیں آفر کے ذریعے ڈرامے میں کاسٹ کیا گیا تھا۔
دنانیر نے مزید کہا کہ کبھی کبھار انہیں یہ باتیں بہت دکھ دیتی ہیں، کوئی اچھا کام کر رہا ہے تو اس میں برائی کیا ہے، شروع ہی سے فیملی نے بہت حوصلہ افزائی کی ہے۔