ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدالتوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز کب ہوگا؟ خبر آگئی

Lahore High Court
کیپشن: Lahore High Court
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) عدالتوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں صرف 6 روز باقی رہ گئے، لاہور ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں 25 دسمبر سے موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز ہوگا۔

لاہور ہائیکورٹ میں 15 روزجبکہ سیشن اور سول کورٹس میں 8 روز کی عدالتی تعطیلات ہوں گی، ہائیکورٹ میں 25 دسمبر سے 8 جنوری جبکہ سیشن و سول عدالتوں میں 25 دسمبر سے یکم جنوری تک عدالتی چھٹیاں ہونگی، موسم سرما کی تعطیلات کے دوران صرف فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت ہوگی، ہائیکورٹ میں فوری نوعیت کے مقدمات کیلئے بنچ تشکیل دیئے جائیں گے، جبکہ ججز کی اکثریت چھٹیوں پر چلی جائے گی۔

لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ضمانتوں، حبس بے جا، حکم امتناعی سمیت فوری نوعیت کے کیسز کی سماعت ہوگی، ماتحت عدالتوں میں جسمانی ریمانڈ سمیت فوری نوعیت کے کیسز کیلئے ڈیوٹی ججز فرائض انجام دیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer