سٹی 42: این سی او سی کے سربراہ وفاقی وزیر اسد عمر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔
تفصیلاے کے مطابق اسد عمر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی کورونا رپورٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی اور بتایا کہ وہ اپنے گھر میں ہی خود کو آئسولیٹ کررہے ہیں۔
دوسری جانب کورونا کے جاں لیوا حملے نہ رک سکے۔ پرنسپل آمنہ عنایت میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر ظفر علی چوہدری سمیت لاہور میں کورونا کا شکار 16مریض دم توڑ گئے ہیں۔ دوسری لہر کے دوران ریکارڈ 403 نئے مریض سامنے آئے ہیں ۔ کورونا کے صوبے بھر میں 831 نئے مریض اور 31 اموات ہوئی ہیں ۔
لاہور میں کورونا وبا کے دوران کیسز کی مجموعی تعداد 63601اور 1408 اموات ہوئی ہیں ۔پنجاب بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 130122اور 3522 اموات ہوچکی ہیں ۔ صوبے بھر میں 115701 مریض اب تک صحتیاب ہوچکے ہیں ۔شہر کے سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں کورونا کے 328 مریض داخل ہیں جن میں سے 157آئی سی یو اور 29مریض وینٹیلیٹر پر زیر علاج ہیں
Just got my covid test result and it is positive. Will be isolating at home.
— Asad Umar (@Asad_Umar) December 18, 2020