سٹی 42: سینیٹر فیصل جاوید نے ترک اداکار انگین آلتان کے پاکستان آنے پر فہد مصطفیٰ کی تنقید پر چُپ نہ رہ سکے اور انگین آلتان کی حمایت میں بولتے ہوئے فہد مصطفٰی کو ترک ڈراموں سے سیکھنے کا مشورہ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق فہد مصطفی نے ایک انٹرویو کے دوران ترک اداکار انگین آلتان المعروف ارطغرل غازی کی پاکستان آمد سے متعلق کہا کہ ارطغرل آیا اور پیسے لے کر چلا گیا لیکن ہم ہمیشہ یہیں رہیں گے۔
اس پر ردعمل دیتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا کہ میری نظر میں انگین آلتان ایک بہترین اداکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ’ ارطغرل غازی‘ جیسی عظیم پروڈکشن سے بہت کچھ سیکھا جاسکتا ہے، آپ بھی ہدایت کاری پر توجہ دیں۔
یاد رہے گزشتہ روز پالستانی اداکار فہد مصطفیٰ نےایک ا انٹرویو کے دوران ترک اداکار اینگن التان المعروف ارطغرل غازی پر پھٹ پڑے تھے ۔ ارطغرل غازی کی پاکستان آمد سے متعلق کہا تھا کہ وہ آیا اور پیسے لے کر چلا گیا لیکن ہم ہمیشہ یہیں رہیں گے۔ جس پر مداحوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے فہد مصطفی کو اداکاروں کو سرہانے کی تجاویز دیں۔