(خان شہزاد) شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جمعہ کے روز سونا 100 روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا ہے، جیولرز اور صارفین نے سونے کی قیمتیں بڑھنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ سونا اب انکی قوت خرید سے باہر ہوگیا ہے.
تفصیلات کے مطابق شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس کے بعد خالص 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ 12ہزار 700روپے تک پہنچ گی ہے اسی طرح بایئس قیراط فی تولہ سونا 1لاکھ 3ہزار روپے میں فروخت ہوا اور اکیس قیراط فی تولہ سونا 98 ہزار 500روپے کا رہا جبکہ چاندی کی قیمت میں 50روہے اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ چاندی کی قیمت 1250روپے ریکارڈ کی گی۔
صارفین نے سونے کی قیمتیں بڑھنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے صارفین کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں تباہ کن اضافے نے ان کی قوت خرید کو ختم کرکے رکھ دیا ہے اب متوسط طبقہ سونے خریدنے کی سکت نہیں رکھتا.