ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کچن گارڈننگ کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر

کچن گارڈننگ کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤ دلشاد حسین ) گھر کے لان یا چھت پرصرف پانی کی مدد سے سبزیاں کاشت کی جاسکتی ہیں، صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نے ماحول دوست ہائیڈروپونک ٹیکنالوجی کا پائلٹ پراجیکٹ مکمل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ماحول دوست ہائیڈروپونک ٹیکنالوجی کاپائلٹ پراجیکٹ مکمل کرلیا ہے۔ ہائیڈروپونک ٹیکنالوجی کے تحت مٹی کے بغیر سبزیوں وپھلوں کی کاشت ہوسکیں گی۔ ٹیکنالوجی سے خاص قسم کی سبزیوں اور پھلوں کی کاشت مکمن ہے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے حمید اللہ ملک کہتے ہیں کچن گارڈنننگ کے لئے سبزیاں مٹی اور کھاد کے بجائے صرف پانی ہی استعمال ہوتا ہے، چھت یا گھر کے لان میں ضرورت کی سبزیاں کاشت کی جاسکتی ہیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر کے مطابق ہائیڈروپونک ٹیکنالوجی انسٹالیشن پر 20 سے 25 ہزار درکار ہونگے، ماحول بھی صاف ہوگا اور خوراک بھی بہترین پیدا ہوسکتی ہے۔ کریلا، ٹماٹر، پالک، میتھی، کھیرے، دھنیا، پودینا اورمرچ کی فضل کاشت ہوسکتی ہے جبکہ پھلوں میں اسٹابری، تربوز اور خربوزہ کی فضل کاشت ہوسکے گی۔

ڈائریکٹر آپریشن نثار احمد ثانی کا کہنا ہے کہ ہائیڈروپونک ٹیکنالوجی کے استعمال سے مہنگائی کے دور میں ہر کوئی خود کفیل ہوسکتا ہے۔ سموگ، فلڈز اور ناگہانی آفت میں یہ ٹیکنالوجی خوراک کی قلت سے بچاسکتی ہے۔

ہائیڈروپونک ٹیکنالوجی میں نیوٹرینٹ، ڈرپ ٹیکنالوجی، ایروپونک، ڈیپ واٹر کلچر کے تحت بھی سبزیوں اور پھلوں کی کاشت مکمن ہے۔ اس عمل میں پی ایچ میٹر، تھرمو میٹر، سپرے مشین، واٹر پمپ اور نیٹ کپس کی ضرورت ہوتی ہے۔

ہائیڈروپونک ٹیکنالوجی کے فروغ سے نہ صرف گھر کی چھت اور لان کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا بلکہ ضرورت کی معیاری سبزیاں بھی میسر آئیں گی۔