( فہد علی ) ترکی ڈرامہ ارطغرل کے مرکزی کردار اینگن التان کی میزبانی کرنے والے کاشف ضمیر پر شہری کو دھمکیاں دینے پر مقدمہ کا درج کرنے کا معاملہ، کاشف ضمیر کا کہنا ہے کہ ان پر جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا۔
اینگن التان کی میزبانی کرنے والے کاشف ضمیر پر شہری کو جان لیوا دھمکیاں دینے پر تھانہ غازی آباد میں مقدمہ درج کیا گیا جس پر انھیں گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ نے پچاس پچاس ہزار مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کردیا۔ کاشف ضمیر کا کہنا تھا کہ ان پر جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا۔ عدالت نے انھیں ضمانت پر رہا کیا ہے، جو سچ ہے سب کے سامنے ہے۔
کاشف کا کہنا تھا انھوں نے کسی کو جان لیوا دھمکیاں نہیں دیں، یوں لگتا ہے کہ جیسے اینگن التان کو پاکستان بلانے کی سزا دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اینگن التان میرا دوست ہے اور اس کے ساتھ میرا ایگریمنٹ ہوا ہے، میں ایک انڈسٹریلسٹ ہوں اور میری کمپنی کے لئے اینگن التان کا آفیشل شوٹ کیا جانا ہے۔