لاہور میں کوڑے کے ڈھیر، وزیراعلیٰ عثمان بزدار برہم

18 Dec, 2020 | 04:19 PM

Arslan Sheikh

( قیصر کھوکھر ) باغوں کے شہر میں گندگی کے ڈھیر لگنے پر وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس، محکمہ لوکل گورنمنٹ اور ایل ڈبلیو ایم سی کو فوری صفائی کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور شہر کے متعدد علاقوں میں صفائی کے ناقص انتظامات کا نوٹس لیا۔ صفائی کی غیر تسلی بخش صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ لوکل گورنمنٹ اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو صفائی کے انتظامات کو فی الفور بہتر بنانے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے انتظامیہ کو شہر کی متعدد سڑکوں سے کوڑا کرکٹ اٹھانے کی ہدایت کی ہے، انہوں نے کہا کہ لاہور پاکستان کا دل ہے اور دل ہمیشہ صاف رہنا چاہیئے، صفائی کے انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران اپنی نگرانی میں کوڑا کرکٹ اٹھا کر رپورٹ پیش کریں۔

ادھر چوبرجی کے لیک روڈ پر واقع پنجاب کے بڑے محکمے کا سیکرٹریٹ بھی ایل ڈبلیو ایم سی عدم توجہی کا شکار ہو چکا ہے۔ محکنہ ہاؤسنگ اور پبلک ہیلتھ اینڈ انجینئرنگ کے داخلی راستے پر اس وقت کوڑے کا ڈھیر لگا ہوا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متعدد بار ایل ڈبلیو ایم سی کو شکایات درج کرائیں لیکن کوئی ٹیم نہیں آئی۔

مزیدخبریں