ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انتظامی غفلت کے باعث سروسز ہسپتال کی حالت زار

انتظامی غفلت کے باعث سروسز ہسپتال کی حالت زار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان : انتظامی غفلت کے باعث سروسز ہسپتال کی حالت زار,  ہسپتال کے بیشتر وارڈز میں پانی آنا بند ہو گیا,  بیٹ الخلا میں صفائی کے بھی ناقص انتظامات ہیں۔
 

تفصیلات کے مطابق  ہسپتالوں کو انفیکشن فری بنانے کے دعوے تو دور  ہسپتالوں کے بیت الخلا میں صفائی کے ناقص انتظامات مزید بیماریوں اور تعفن کا سبب بننے لگے، سروسز ہسپتال میں انتظامی غفلت کے باعث گزشتہ تین دن سے ٹیوب ویل خراب ، بیت الخلا سمیت دیگر وارڈز میں پانی کی فراہمی بند ہو گئی۔

مریضوں اور لواحقین کا کہنا تھا کہ اپنے اور بیت الخلا کے لئے پانی میسر نہیں،  اگر پانی آ رہا ہے تو اتنا گندا کہ استعمال کے قابل نہیں، ٹیچنگ ہسپتالوں میں سہولیات کے فقدان ، انتظامیہ کی کاکردگی پر سوالیہ نشان بن گیا، ہسپتالوں کے بیٹ الخلا میں صفائی کے ناقص انتظاملات انتظامیہ کی عدم دلچسبی کی دلیل ہیں۔

انتظامی غفلت کے باعث ہسپتالوں کو انفیکشن فری بنانا خواب ہی دکھائی دیتا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer