کیمپ جیل میں قتل کا ملزم دم توڑ گیا

18 Dec, 2020 | 01:15 PM

Arslan Sheikh

( سٹی 42 ) کیمپ جیل میں قتل کا ملزم دل کا دورہ پڑنے سے دم توڑ گیا، پچیس سالہ ملزم کی طبیعت خراب ہونے پر جیل ہسپتال منتقل کیا لیکن جانبرنہ ہوسکا۔

لاہور کی کیمپ جیل میں ہزاروں کی تعداد میں ملزمان قید ہیں، ان کے ساتھ نارواسلوک کے واقعات سامنے آرہے ہیں، کسی ایمرجنسی کی صورت میں وہاں صرف ایک ڈاکٹر ڈیوٹی پر ہوتا ہے، اموات کی شرح میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

قتل کے کیس کا ملزم آغا ارجمند گوالمنڈی کا رہائشی 3 سال قبل کیمپ جیل منتقل کیا گیا تھا، جس کی جیل میں اچانک طبیعیت خراب ہونے پر بیرکس نمبر 2 کے قیدیوں نے جیل حکام کو آگاہ کیا۔ ملزم کو ایمرجنسی صورتحال میں علی الصبح جیل ہسپتال میں منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ کوسکا۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کی رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر موت کی وجہ حرکت قلب بند ہونا سامنے آئی ہے۔ مجسٹریٹ اور لواحقین کی موجودگی میں قانونی کارروائی کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔ 

مزیدخبریں