پنجاب حکومت لاہور کا اہم منصوبہ چلانے میں ناکام

18 Dec, 2020 | 02:40 PM

Shazia Bashir

ریحان گل: پنجاب حکومت لاہور کا اہم منصوبہ چلانے میں ناکام،  لاہور نالج پارک وفاقی حکومت نے ٹیک اوور کر لیا،  وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر لاہور نالج پارک کو سپیشل ٹیکنیکل زون میں تبدیل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  سابقہ پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور میں بیدیاں روڈ پر جدید اور بین الاقوامی معیار کا نالج پارک قائم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا لیکن موجودہ پنجاب حکومت ڈھائی سال میں اس منصوبے پر کام نہیں کرسکی  جس پر اب یہ منصوبہ وفاق نے ٹیک اوور کرلیا ہے۔

وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر لاہور نالج پارک کو سپیشل ٹیکنیکل زون میں تبدیل کردیا گیا ہے، سپیشل ٹیکنیکل زون آرڈیننس کے ذریعے منصوبہ اب وفاق سے چلایا جائے گا، ٹیکنیکل زون میں بین الاقوامی ریسرچ سنٹرز،  انوویشن سنٹرز،  ٹیکنیکل سنٹرز بنائے جائیں گے، ٹیکنیکل زون میں سنٹرز بنانے والے بین الاقوامی اداروں کو دس سال کے لئے ٹیکس سے استثنیٰ دیا جائے گا۔

بین الاقوامی اداروں کو وفاق کی اجازت حاصل کرنا ہوگی جس کے بعد اداروں کو لائسنس جاری کیا جائے گا، منصوبے کی فنڈنگ وفاقی حکومت کرے گی، اس حوالے سے پنجاب حکومت کو ہدایات جاری کی جائیں گی،  پنجاب حکومت وفاق کی ہدایت پر سپروائزری کا کردار نبھائے گی۔

مزیدخبریں