طلبہ کو ہراساں کرنے کا ایک اور کیس سامنے آگیا

18 Dec, 2020 | 11:59 AM

Arslan Sheikh
Read more!

( عمران یونس ) جی سی یونیورسٹی سے جنسی ہراسگی کا ایک اور کیس سامنے آگیا، طالبات کی جانب سے شعبہ ہسٹری کے استاد کیخلاف ملنے والی شکایت پر وی سی اصغر زیدی نے ٹیچر کو معطل کر کے انکوائری شروع کر دی۔

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں جنسی ہراسگی کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے۔ یونیورسٹی طالبات نے شعبہ ہسٹری کے استاد سعید بٹ کیخلاف وائس چانسلر اصغر زیدی کو درخواست جمع کرادی جس پر وائس چانسلر اصغر زیدی نے ٹیچر سعید بٹ کو معطل کر کے انکوائری شروع کر دی ہے۔ 

ٹیچر سعید بٹ کیخلاف یونیورسٹی انتظامیہ کو پہلے بھی شکایات موصل ہو چکی ہیں۔سعید بٹ کیخلاف انکوائری رپورٹ دو روز میں اینٹی ہریسمنٹ کمیٹی کے سامنے پیش کی جائے گی۔ وائس چانسلر اصغر زیدی کے مطابق یونیورسٹی میں ایسا واقعہ کسی طور پر قابل برداشت نہیں، طلباء کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔ طالبات میں شعور اجاگر کررہے ہیں کہ ایسے واقعات پر وہ خاموش نہ رہیں۔

یاد رہے اس سے قبل بھی جی سی یونیورسٹی میں ہراسگی کا کیس سامنے آیا تھا۔ شعبہ فزکس کی طالبہ نے سوشل میڈیا پر ٹیچر پر الزام لگایا تھا اور کہا فزکس کے ٹیچر نے نامناسب تصویر اور پیغام کے ذریعے جنسی ہراساں کیا ہے۔ طلبہ نے بتایا کہ استاد بار بار امتحان میں فیل کر رہے تھے اسے جنسی طور پر ہراساں بھی کر رہے تھے۔ متاثرہ طلبہ کا مزید کہنا تھا کہ ٹیچر نے اسے ویڈیو کال بھی کی۔ ویڈیو کال کے بعد وائی فائی بند کردیا تو استاد نے موبائل نمبر پر کال کرنا شروع کردی۔ 

مزیدخبریں