گلبرگ (زین مدنی ) کوک اسٹوڈیو سیزن 2020 کی دوسری قسط کے گانے ” گل سن ڈھولا “کی شہرت سرحد پاربھی جا پہنچی۔ بھاری گلوکاردلیر مہندی نے علی پرویز مہندی کیلئے ایک خصوصی ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے انہیں بیحد سراہا ہے۔دوسری قسط میں استاد راحت فتح علی خان اور زارا مدنی کا دل تڑپے، وجیہہ نقوی کا یقین اور میشا شفیع کے ساتھ علی پرویز مہدی کا گل سن شامل تھا۔
ریلیز کے بعد سے اب تک ویوز کے لحاظ سے37 لاکھ سے زائد ویوز کے ساتھ گل سن پہلے،تقریبا13 لاکھ ویوز کے ساتھ دل تڑپے دوسرے اور9 لاکھ سے زائد ویوز سے زائد کے ساتھ یقین تیسرے نمبر پرہے۔ علی پرویز مہدی نے ٹوئٹر اور انسٹا پردلیرمہندی کا ویڈیو پیغام شیئرکیا جس میں ان کا کہنا ہے کہ دوستوآج مجھے بہت خوشی ہوئی کہ میں نے پرویزمہدی صاحب کے بڑے صاحبزادے علی پرویزمہدی کا گانا سنا، کوک اسٹوڈیو کا یہ کمال ٹریک آیا ہے.
انہوں نے اورمیشا شفیع نے گل سن بہترین گایا ۔ دلیر مہندی نے بتایا مجھے بہت سالوں سے انتظار تھا کہ کوئی ایسا دن آئے کہ علی پرویز مہدی کا گانا آئے، لوگوں تک ان کی آواز پہنچے اور وہ ہٹ ہو۔ اس بات کی مجھے بہت خوشی ہے اور مجھ سمیت استاد پرویز مہدی کے جتنے بھی چاہنے والے لوگ ہیں ہم سب کو بہت خوشی ہے۔
بھارتی گلوکار نے اپنے ویڈیو پیغام میں اس خواہش کا بھی اظہارکیا کہ کاش پرویزمہدی صاحب ہوتے اورعلی پرویز کے دادا جی ہوتے تو مجھے لگتا ہے کہ انہیں بہت خوشی ہوتی۔ میں بھی بہت خوش ہوں۔انہوں نے مداحوں سے کہا کہ آپ سب بھی بھی کوک اسٹوڈیو کا یہ کمال گانا سنیں۔
علی پرویزمہدی نے ٹوئٹرپردلیرمہندی کا ویڈیو پیغام شیئرکرتے ہوئے لکھا یہ ایک اعزاز ہے دلیرمہندی پا جی، آپ ہمارے لیے فیملی جیسے ہیں۔آپ کی محبت اور تعاون کیلئے جتنا شکریہ ادا کیا جائے، کم ہے ۔