پنجاب اسمبلی: قیدیوں کی فوری پرول کی رہائی کا بل منظور

18 Dec, 2019 | 10:29 PM

Shazia Bashir

سٹی 42: پنجاب اسمبلی نے قیدیوں کی فوری پیرول کی رہائی کا بل منظور کر لیا گیا، بل پاس ہونے کے بعد قیدیوں کو فوری پیرول کی سہولت میسر ہو سکے گی۔  

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں قیدیوں کی پیرول پر رہائی بل کے تحت معمولی جرائم میں ملوث مجرموں کو ریلیف مل سکے گا۔ پیرول پر رہائی قید کے دوران بہتر رویہ رکھنے والے قیدیوں کو دی جائے گی، پیرول پر رہائی کے لیے بورڈ آف گورنرز کا قیام عمل میں لایا جائے گا، بورڈ کا سربراہ ڈائریکٹر ہوگا جس کی تعیناتی وزیر اعلیٰ پنجاب کریں گے ۔

بورڈ آف گورنرز پیرول پر رہائی دینے یا نہ دینے کا مجاز ہو گا، بل کے تحت پیرول پر رہائی معمولی جرائم میں ملوث افراد کو دی جا سکے گی۔ بورڈ 30 دن کے اندر پیرول پر رہائی دینے یا نا دینے کا فیصلہ کرے گا، پیرول پر رہائی سزائے موت، منشیات اور سنگین جرائم میں ملوث مجرموں کو نہیں دی جائے گی۔

مزیدخبریں