ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹی 42 نے پی آئی سی واقعہ میں پولیس وین جلانیوالے ملزم کا سراغ لگا لیا

سٹی 42 نے پی آئی سی واقعہ میں پولیس وین جلانیوالے ملزم کا سراغ لگا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 ( عرفان ملک) پی آئی سی سانحہ، پولیس کی گاڑی جلانے والا کون تھا۔ سٹی فورٹی ٹو انویسٹی گیشن سیل نے ملزم کا سراغ لگا لیا۔ پولیس نشاندہی کے بعد متحرک۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیئے تاہم پی ٹی آئی یوتھ ونگ سے تعلق رکھنے والا مرکزی ملزم گرفتار نہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی سی میں آٹھ روز قبل ہونے والا سانحہ بہت سے سوال چھوڑ گیا۔ حملہ پی آئی سی پر تھا تو پولیس کی گاڑی کیسے اور کس نے جلائی یہ وہ سوالات ہیں جن کا جواب ڈھونڈ نکالا سٹی فورٹی ٹو انویسٹی گیشن سیل نے۔

تھانہ شادمان کی پولیس وکلا ریلی کے ساتھ پی آئی سی کے باہر پہنچی جس کے کچھ دیر بعد وکلا نے پی آئی سی پر دھاوا بول دیا۔ اسی دوران پولیس کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور پتھرائو شروع ہو گیا۔ تاہم پولیس اہلکارجان بچا کر بھاگ نکلے لیکن پولیس کی گاڑی وہیں کھڑی رہی۔ اسی دوران کچھ وکلا اکٹھے ہوئے اور گاڑی کو آگ لگ گئی۔

پولیس کی گاڑی کو آگ لگنے کے مناظر کو قریب سے دیکھا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ منظم طریقے سے اسے نذر آتش کیا گیا اور کرنے والا تھا وکیل عاطف بھٹی جس نے آس پاس دیکھا اور پھر کچھ کاغذات کو آگ لگا کر گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر رکھ دیا۔ پولیس گاڑی کو آگ لگانے والا پی ٹی آئی کے یوتھ ونگ کا سرگرم کارکن بھی رہا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم عاطف بھٹی کی گرفتاری کے لیے کوشش کی جا رہی ہے اور جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا جبکہ تھانہ شادمان میں درج دہشت گردی سمیت دیگر دفعات پر مشتمل ایف آئی آر میں بھی ملزم کو نامزد کیا جائے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer