ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چڑیا گھر کے جانوروں اور پرندوں کی امراض کی تشخیص کیلئے لیبارٹری فعال

چڑیا گھر کے جانوروں اور پرندوں کی امراض کی تشخیص کیلئے لیبارٹری فعال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور چڑیا گھر میں جانوروں اور پرندوں کے امراض کی تشخیص کے لیے پچاس لاکھ روپے کی لاگت سے قائم لیبارٹری فعال کر دی گئی، پاکستان کے کسی بھی چڑیا گھرمیں قائم کی جانیوالی یہ پہلی لیبارٹری ہے۔ جدید سہولیات کی حامل لیبارٹری لاہور چڑیا گھر کے ویٹرنری ہسپتال کاحصہ ہے جس کا جلد افتتاح کردیاجائے گا۔         

تفصیلات کے مطابق لاہورچڑیاگھر میں جانوروں اور پرندوں کی بیماریوں کی تشخیص کے لیے 50لاکھ روپے کی لاگت سے قائم لیبارٹری نے کام شروع کردیا ہے۔ پاکستان کے کسی بھی چڑیا گھر میں جانوروں اور پرندوں کے امراض کی تشخیص کے لیے قائم کی جانیوالی یہ پہلی لیبارٹری ہے۔ یہ لیبارٹری لاہور چڑیاگھر کے ویٹرنری ہسپتال کا حصہ ہے جس کاجلد افتتاح کردیاجائیگا۔

ڈائریکٹر چڑیاگھر کا کہنا تھا کہ جدید اور عالمی معیار کی سہولیات کی حامل یہ لیبارٹری بہت جلد پاکستان میں جانوروں اور پرندوں کے تشخیصی مرکز کی حیثیت اختیارکی جائے گی۔ جانوروں اور پرندوں کے امراض کی تشخیص کی تفصیلات اور اعدادو شمار عالمی جرائد میں بھی شائع کرائے جائیں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer