لاہوریے سردی سے ٹھٹھر نے لگے

18 Dec, 2019 | 09:11 PM

Shazia Bashir

سعدیہ خان: شمالی علاقہ جات میں برف باری کی وجہ سے سردیوں کا دورانیہ طویل ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق برف باری اور کورا پڑنے سے موسمیاتی اورماحولیاتی لحاظ سے خوشگوار تبدیلیاں رونما ہوں گی۔

لاہور میں سردی کی لہر برقرار، پارہ 7 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں چار موسم اپنی رونقیں بخشتے ہیں، ہر موسم کے انسانی زندگیوں پر اثرات ہوتے ہیں۔ موسم سرما میں برف باری اور دھند کی وجہ سے جہاں سردی کی شدت میں اضافہ ہوتا وہیں پر سردیوں کے دورانیہ میں اضافہ کے ساتھ ساتھ زراعت اور آبی صورتحال میں بہتر آتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں برس بارشیں اور برف باری نسبتا زیادہ ہوئی جبکہ گزشتہ سال کی نسبت رواں برس سردی کی شدت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت کم ہونے کی وجہ سے کورا پڑے گا جو زراعت کے لیے فائدہ مند ہوگا جبکہ برف باری کی وجہ سے مارچ اور اپریل کے مہینے نسبتا خوشگوار گزریں گے۔

مزیدخبریں