نان روٹی ایسوسی ایشن نے روٹی 12، نان 20 روپے کرنے کا عندیہ دے دیا

18 Dec, 2019 | 08:29 PM

Shazia Bashir

حسن علی: تندروں کے لئے گیس کی قیمت میں اضافے کی تجویزپر متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن حکومت سے نالاں۔ سادہ روٹی 12 روپے جبکہ نان کی قیمت 20 روپے کرنے کا عندیہ دے دیا۔

متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کے صدر آفتاب گل کا کہنا ہے کہ اگر حکومت کی جانب سے تندروں کی گیس میں اضافہ کیا گیا تو پھر سادہ روٹی بارہ روپے جبکہ نان کی قیمت بیس روپے کر دی جائے گی۔  انکا کہنا ہے کہ اس وقت تندوروں کو فراہم کی جانے والی گیس سات سو روپے فی یونٹ کے حساب سے فراہم کی جا رہی ہے اور اگر یہ قیمت ایک ہزار روپے فی یونٹ تک کی گئی تو پھر روٹی اور نان کی قیمت میں اضافہ ہوگا اور اسکا تمام تر بوجھ عام آدمی پر پڑے گا اس لئے حکومت ہوش کے ناخن لے اور گیس کی قیمت میں اضافے کی تجویر کو واپس لے۔

تندرو مالکان کا کہنا ہے کہ گیس آتی نہیں اور بل آجاتا ہے جبکہ گیس نہ آنے کے باعث وہ پہلے ہی مہنگے داموں ایل پی جی استعمال کرنے پر مجبورہیں اور اگر تندروں کو فراہم کی جانے والی گیس میں اضافہ کیا گیا تو روٹی اور نان کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت بجلی اور گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول کرے تاکہ مہنگائی بھی کنٹرول ہو سکے۔

مزیدخبریں