فاران یامین: رائیونڈ میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہعدلیہ عام آدمی کو انصاف دے اور فوج دنیا کی بہتر فوج بنے۔
رائیونڈ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ 6 سال بعد ایک ڈکٹیٹر کو سزا سنائی گئی ہے اس پر باتیں ہورہی ہیں، جب ایک وزیراعظم کو پھانسی، ایک کو شہید کردیا گیا جبکہ ایک وزیراعظم کو نا اہل کیا گیا اس وقت تو قوم کا مورال نیچے نہیں گیا۔ ہم چاہتے ہیں عدلیہ عام آدمی کو انصاف دے اور فوج دنیا کی بہتر فوج بنے۔
سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے موجودہ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور بولے کہ اب پوری قوم بلاول کی طرف دیکھ رہی ہے۔
ورکرز کنونشن سے جمیل منج، امجد جٹ نے بھی خطاب کیا، جبکہ ورکرز کنونشن میں ایم پی اے حسن مرتضی، رہنما پی پی نفیسہ شاہ، چوہدری منظور، ثمینہ خالد گھرکی، شازیہ عابد سمیت کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔