اقرا عزیز اور یاسر حسین کی شادی کا دلچسپ دعوت نامہ

18 Dec, 2019 | 03:09 PM

Sughra Afzal

 (زین مدنی ) اداکار یاسر حسین نے اقرا عزیز کے ساتھ بالآخر اپنی شادی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئےسوشل میڈیا پر دلچسپ  دعوت نامہ پوسٹ کیا۔

 سوشل میڈیا پر یاسراور اقرا کی جانب سے شادی کا ای کارڈ شیئر کیا گیا ہے جس میں باقی تمام ترتفصیلات تو مل جائیں گی لیکن شرکت کے خواہشمندوں کو یہ نہیں بتایا گیا کہ شادی کراچی کے کس مقام پر ہوگی، روایتی دعوت ناموں کے برعکس اقرا اور یاسر کا شادی کارڈ خاصی دلچسپیاں سمیٹے ہوئے ہے، دولہا دلہن کے ناموں سے لیکر ظہرانے اور تحائف تک کیلئے الگ سے دی گئی لائنز یاسر کی چلبلی طبیعت کی خوب عکاسی کر رہی ہیں۔

ای کارڈ کے آخر میں یاسر کی طرف سے مہمانوں سے کہا گیا ہے کہ آنے والے مہمان تحفے تحائف رہنے دیں، البتہ سلامیاں مشورے کی طرح (دل کھول کر) دیں، دولہا نے مداحوں سے دعاﺅں میں یاد رکھنے کی درخواست کی۔

مزیدخبریں