لاہور کی مشہور مارکیٹ میں آگ لگ گئی

18 Dec, 2019 | 01:08 PM

Sughra Afzal

(فاران یامین) ٹاؤن شپ جناح مارکیٹ میں رات گئے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے  60 دکانیں جل گئیں، ریسکیو اہلکاروں نے کئی گھنٹوں کی تگ و دو کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔

منگل اور بدھ کی درمیانی شب جناح مارکیٹ ٹاؤن شپ کے دکانداروں کے لیے قہر بن کر آئی، مارکیٹ کے اوپر سے گزرنے والی ہائی وولٹیج میں شارٹ سرکٹ ہوا اور آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری مارکیٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، مارکیٹ میں کپڑے، فرنیچر، جوتوں سمیت دیگر سامان کی دکانیں تھیں جو چند گھنٹوں میں راکھ کا ڈھیر بن گئیں۔

آگ نے غریب دکانداروں کا سامان اور جمع پونجی سب کچھ جلا ڈالا، دکانداروں نے حکومت سے امداد کا مطالبہ کیا۔

دکانداروں نے لیسکو کیخلاف احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کرتے ہوئے بتایا کہ شارٹ سرکٹ کے بارے میں لیسکو کو متعدد بار آگاہ کیا مگر کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔

 

مزیدخبریں