نور بخاری نے پانچویں شادی کی خبروں کی سختی سے تردید کردی

18 Dec, 2019 | 12:18 PM

Sughra Afzal

(زین مدنی) شوبز سے کنارہ کشی کرنے والی  نور بخاری نے اپنی پانچویں شادی کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے انہیں احمقانہ قرار دیدیا۔

دو سال قبل دین کے لیے شوبز کو خیرباد کہنے والی سابق اداکارہ نور بخاری کی پانچویں شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں اور کہا جارہا ہے کہ نور نے برطانیہ میں خفیہ طور پر پانچویں شادی کرلی ہے، سابق اداکارہ نور نے انسٹاگرام پر اپنی طویل پوسٹ کے ذریعے اپنی پانچویں شادی کی خبروں کی تردید کی ہے۔

  نور بخاری نے کہا کہ انہیں شوبز انڈسٹری کو چھوڑے ہوئے دو سال ہوگئے ہیں لیکن آج بھی وہ خبروں میں رہتی ہیں، مجھے سمجھ نہیں آتا کہ لوگ کیوں مجھے سکون سے جینے نہیں دیتے، ہر ماہ لوگ میری شادی کے حوالے سے خبر بریک کرتے رہتے ہیں، خدا کیلئے اپنے کام سے کام رکھیں، کیا آپ لوگوں کے پاس میرے اور میری زندگی کے بارے میں بات کرنے کے علاوہ کوئی اور مواد نہیں ؟ میں نے کسی وجہ سے انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کی تھی تاکہ مجھے احمقانہ خبروں کی زینت نہ بنایا جائے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کردہ خبروں کے مطابق نور نے پاکستانی نژاد برطانوی شہری سے شادی کرلی ہے اور دونوں برطانیہ میں خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں

مزیدخبریں