پاکستان کے پہلے نابینا جج یوسف سلیم 30 دسمبر کو دولہا بنیں گے

18 Dec, 2019 | 11:59 AM

Sughra Afzal
Read more!

 (ملک اشرف) ملک کے واحد نابینا جج یوسف سلیم 30دسمبر کو دولہا بنیں گے، انہوں نے اپنی شادی کے دعوت نامے تقسیم کرنے شروع کردئیے۔

یوسف سلیم کا تعلق لاہور سے ہے، انہوں نے ابتدائی تعلیم کے بعد پنجاب یونیورسٹی سے بی اے ایل ایل بی کیا اور لاہور بار سے وکالت کا آغاز کیا، لاہور ہائیکورٹ نے سول ججز کی بھرتی کے لئے درخواستیں طلب کیں تو انہوں نے بھی اپلائی کیا لیکن بصارت سے محروم ہونے کی وجہ سے سلیکٹ نہ ہوسکے۔

سابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کو آنکھوں کی بصارت سے محروم جج کو سول جج کی بھرتی کے لئے دوبارہ جائزہ لینے کا حکم دیا، جس پر لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی منظوری کے بعد یوسف سلیم کو 2 جولائی 2018ءکو سول جج بھرتی کرلیا گیا، اس وقت سے یوسف سلیم لاہور ایوان عدل میں تعینات ہیں۔

یوسف سلیم کی شادی نان پریکٹسنگ وکیل عروج سے ہوگی، سول جج یوسف سلیم نے گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ اور پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں ججز کو اپنے شادی کارڈ تقسیم کیے، سول جج یوسف سلیم کی شادی 30 دسمبر اور ولیمہ31 دسمبر کو گارڈن ٹاﺅن لاہور میں ہوگا

مزیدخبریں