دل کے مریضوں کیلئے اچھی خبر

18 Dec, 2019 | 11:17 AM

Sughra Afzal

 (زاہد چودھری)  پنجاب انسی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں علاج معالجہ مکمل بحال، ان ڈور اور آؤٹ ڈور وارڈز میں بھی مریضوں کاعلاج جاری، گرینڈ ہیلتھ الائنس نے   پی آئی سی حملے کیخلاف روزانہ ایک گھنٹہ احتجاج کا اعلان کردیا۔

  پی آئی سی پر وکلاء حملے کے بعد پانچ روز سے بند آﺅٹ ڈور اور ان ڈور کو علاج معالجے کیلئے کھول دیا گیا، ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس نے او پی ڈی اور ان ڈور میں فرائض سنبھال لئے، علاج معالجہ کی بندش سے پریشان مریضوں نے او  پی ڈی اور ان ڈور فعال ہونے پر سکھ کا سانس لیا ۔

 علاج معالجہ معمول کے مطابق بحال ہونے پر مریضوں کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز اور وکلاء پڑھا لکھا طبقہ ہے، ان میں جھگڑا نہیں ہونا چاہیے، ان دونوں طبقوں کی لڑائی کا خمیازہ مریضوں کو بھگتنا پڑا ہے۔

گرینڈ ہیلتھ الائنس کا کہنا تھا کہ مریضوں کی مشکلات کے پیش نظراو پی ڈی اور ان ڈور میں علاج کی فراہمی شروع کردی، تاہم سانحہ پی آئی سی کے ذمہ داروں کو سزا ملنے تک روزانہ ایک گھنٹہ احتجاج جاری رکھیں گے۔

مزیدخبریں