پی آئی سی حملہ کیس، اشتہاری وکیل گرفتار

18 Dec, 2019 | 11:04 AM

Sughra Afzal

 (وقاص احمد) شمالی چھاﺅنی انویسٹی گیشن پولیس نے پی آئی سی حملے اورجج پر تشدد کیس میں اشتہاری وکیل  ذیشان خالد کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق پی آئی سی حملہ کیس میں ملوث اہم ملزم اور پہلے سے اشتہاری ذیشان خالد ایڈووکیٹ کو گرفتارکرلیا گیا، ملزم ذیشان خالد دہشت گردی سمیت دیگر سنگین دفعات کے ایک مقدمے میں بھی پولیس کو مطلوب تھا،ملزم کے خلاف چند ماہ قبل ایک کیس میں ملزم کی ضمانت منظور کرنے پر معزز جج پر تشدد کا الزام ہے۔

مزیدخبریں