(زاہد چوہدری) انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کی فی میل وارڈ کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ مکمل، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر مدثر قریشی نے ڈاکٹرز اور نرسز کے ہمراہ وارڈ کا افتتاح کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ میں گیارہ کروڑ روپے سے زائد لاگت سے مرحلہ وار پرانی اور بوسیدہ عمارت کی اپ گریڈیشن کے منصوبے پر کام جاری ہے۔ فی میل وارڈ کی اپ گریڈیشن مکمل ہونے پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر مدثر قریشی نے انتظامی ڈاکٹرز، نرسز اور عملے کے ہمراہ اپ گریڈ ہونے والے وارڈ کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر مدثر قریشی نے بتایا کہ منصوبے کے تحت انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کے تمام بلاکس کی چھتیں، فرش، واش رومز سمیت دروازے اور کھڑکیاں مرمت اور تبدیل کی جارہی ہیں اور رواں مالی سال کے دوران اس منصوبے کو مکمل کر لیا جائے گا۔
لاہور میں اور کیا کچھ ہو رہا ہے ؟ جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں
https://www.youtube.com/channel/UCdTup4kK7Ze08KYp7ReiuMw