ہاؤسنگ سوسائٹیز کے پراپرٹی ڈیلرز بھی نیب کے ریڈار میں آگئے

18 Dec, 2018 | 04:51 PM

Shazia Bashir

(سعود بٹ) پاک عرب ہاؤسنگ سوسائٹی کے پراپرٹی ڈیلرز بھی نیب کے ریڈارپر آگئے۔ نو پراپرٹی ڈیلر نیب میں پیش ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پراپرٹی ڈیلرز ملک مروت، لالہ امین، شہزاد میئو، علی حیدر، آصف تیلی، حافظ طاہر، محمد بلال، ملک شفقت اور ڈاکٹر حیرا کو نیب نے طلب کیا تھا۔  زرائع کے مطابق نیب نے پراپرٹی ڈیلرز سے پاک عرب ہائوسنگ میں فروخت ہونے والی جائیدادوں کی تفصیلات مانگی تھیں، پراپرٹی ڈیلرز کے بیانات قلم بند کرنے کے ساتھ ریکارڈ بھی حاصل کیا گیا۔

 زرائع نے مزید بتایا کہ پراپرٹی ڈیلرز کی پیشی کے سلسلے میں نیب نے سی سی پی او لاہور کی مدد طلب کی تھی۔

مزیدخبریں