بلدیہ عظمیٰ کے سینکڑوں کمپیوٹر آپریٹرز بیٹھے بٹھائے افسر بن گئے

18 Dec, 2018 | 03:16 PM

Sughra Afzal

(راؤ دلشاد) میٹروپولیٹن کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ کے سینکڑوں کمپیوٹر آپریٹرز کی موجیں لگ گئیں، کمپیوٹرآپریٹرز کو گریڈ 14 سے 17 تک ترقی دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

محکمہ خزانہ پنجاب ٹاؤن ہال کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سینکڑوں کمپیوٹر آپریٹرز کو ترقی کے ساتھ اضافی سکیل بھی دیئے گئے ہیں۔ پنجاب حکومت نے ایف اے پاس کمپیوٹر آپریٹر کو گریڈ 12، گریجویٹ کمپیوٹر آپریٹر کو گریڈ 15 جبکہ پوسٹ گریجویٹ کمپیوٹر آپریٹرز کو گریڈ 16 اور 17 تک اپ گریڈیشن دے دی۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن کے 70 کمپیوٹرآپریٹرز، ضلعی انتظامیہ کے 30 جبکہ کمشنر آفس کے 15 کمپیوٹر آپریٹرز کو اضافی سکیل دیا گیا ہے۔ ترقی کے منتظرکمپیوٹر آپریٹرز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جبکہ متعدد کمپیوٹر آپریٹرز گزیڈٹ آفیسر بن گئے۔

مزیدخبریں