ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت کا شیلٹرز ہومز میں رہنے والوں کیلئے ایک اور احسن اقدام

حکومت کا شیلٹرز ہومز میں رہنے والوں کیلئے ایک اور احسن اقدام
کیپشن: City42 - Shelters Homes Lahore, Doctor
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عثمان علیم، علی رامے) شیلٹرز ہومز میں رہائش اور کھانے کے بعد وزیر اعلیٰ کے حکم پر ڈاکٹرز بھی تعینات کر دیئے گئے۔ پانچوں پناہ گاہوں پر ڈاکٹرز شام 6 بجے سے 9 بجے تک موجود ہوں گے۔رات گزارنے والو ں کو بیماری کی صورت میں طبی معائنہ اور مفت ادویات فراہم کی جائیں گی۔

 محکمہ سوشل ویلفیئر نے پناہ گاہوں کا نظام چلانے کیلئے وزیراعلیٰ سے 29نئی بھرتیاں کرنے کی اجازت مانگ لی ہے۔ بے گھر افراد کے لیے 22 نومبرسے قائم کیے گئے شیلٹر ہومزمیںاب تک 5000 لوگ قیام و طعام کی سہولت سے مستفید ہو چکے ہیں۔ شیلٹر ہومز میں طبی سہولیات کے پیش نظر میڈیکل سٹاف کی ڈیوٹیاں لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ٹھوکر نیاز بیگ پر ڈاکٹر خادم حسین، لاری اڈہ پناہ گاہ پر ڈاکٹر عبدالرحمن، بادامی باغ سبزی منڈی پناہ گاہ پر ڈاکٹر ندیم طارق، داتا دربار پناہ گاہ پر ڈاکٹر ندیم منشا،ریلوے سٹیشن پناہ گاہ پر ڈاکٹر عارف بلال ڈیوٹی دیں گے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے میڈیکل سٹاف کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے سی او ہیلتھ کو میڈیکل سٹاف کی خود مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے وزیر اعلی پنجاب کے نام خط میں پناہ گاہوں میں تعینات کرنے کیلئے گریڈ 11 کے پانچ وارڈن اور5 جونیئر کلرکوں کے علاوہ گریڈ ایک کے19 ایٹنڈنٹ بھرتی کیے جائیں گے۔حکومت نے نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کررکھی ہے۔ متعلقہ حکام کا موقف ہے کہ بھرتیوں پر پابندی کے باعث وزیر اعلی پنجاب سے منظوری طلب کی گئی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer