(رضوان نقوی) تحصیل شالامار کے پٹوار سرکل ہربنس پورہ میں اربوں روپے مالیت کی وفاقی حکومت کی 250 کنال سرکاری اراضی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کو دینے کا الزام، محکمہ اینٹی کرپشن نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف از سر نو تحقیقات کا فیصلہ کرلیا۔
اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف سال2011ءمیں اربوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کو دلوانے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ایف آئی آر بعد ازاں سیاسی دباؤ پر داخل دفتر کردی گئی تھی۔
اینٹی کرپشن ذرائع کا کہنا ہےکہ ہربنس پورہ میں دی ڈان کوآپریٹو سوسائٹی بنا کر وفاقی حکومت کی اراضی فروخت کی گئی-
اینٹی کرپشن لاہور ریجن کی ٹیم نے اسحاق ڈار اور محکمہ مال کے عملہ کے خلاف از سر نو تحقیقات کیلئے عدالت سے باقاعدہ اجازت لینے کا فیصلہ کرلیا۔