ملک میں احتساب کا گھناؤنا کھیل کھیلا جا رہا ہے: خواجہ سعد رفیق

18 Dec, 2017 | 10:10 PM

جاتی امراء (سٹی42) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں لوگوں کوچوربنانے کاکلچرعمران خان کا ہے، ساڑھے4سال مسلسل گالیاں سنی ہیں، احتساب کا گھناؤنا کھیل بھی کھیلاجارہا ہے، انہوں نے کہا عدلیہ سے ہمارا کوئی اختلاف نہیں ہے، قانون کے خلاف فیصلہ آتا ہے تو اس پر بات کرنا ہمارا حق ہے، ریمارکس پاس کرتے ہوئے عہدوں کا خیال رکھا جانا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفق نے جاتی امراء میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پرشفاف احتساب ہوہی نہیں رہا، الیکشن آئے گا توپتہ چل جائے گا۔ عمران خان کو گالیاں دینے کی عادت ہوگئی ہے، عمران خان نے اوکاڑہ میں ہم پر جھوٹے الزام لگائے، ان کا رویہ سیاسی مخالف نہیں سوتن جیسا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکرقومی اسمبلی ایک شریف آدمی ہیں، ہم سب مل کرہی آگےبڑھ سکتےہیں، ہمیں اصل خطرہ ایک دوسرے سے ہے ،اختلاف رائےکو دشمنی میں تبدیل نہیں ہونا چاہیے۔

سعد رفیق کا کہنا تھا 18 ویں ترمیم کے بعد صوبوں کے اختیارات میں اضافہ ہوا، سندھ کے عوام پیپلز پارٹی سے جواب مانگ رہے ہیں، دیکھنا ہو گا کارکردگی کس حکومت کی بہتر ہے؟ انہوں نے کہا جہانگیر ترین کے معاملے میں جےآئی ٹی بنی نہ مانیٹرنگ جج مقرر کیے، پی ٹی آئی کو کلین چٹ پر سوالات اُٹھتے ہیں، نواز شریف کو تنخواہ لینے کے الزام میں نا اہل قرار دیا گیا۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا ساڑھے 4 سال سازشوں کا سامنا کیا اور ہم پر الزامات لگائے گئے، ملک میں احتساب کا گھناؤنا کھیل کھیلا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا ایاز صادق نے کچھ محسوس کر کے بیان دیا ہے تو اس میں بہت وزن ہے، ہم سب مل کر آگے بڑھ سکتے ہیں، ادارے اپنے دائرہ میں رہ کر کام کریں تو ترقی جاری رہتی ہے۔

مزید دیکھئے:


مزیدخبریں