(سٹی42) ایف بی آر نے سال 2014 کے انکم ٹیکس آڈٹ کیلئے مختلف کالجز اور یونیورسٹیز کے چار سو پروفیسرز،لیکچررز اور اساتذہ کو نوٹس جاری کردیئے۔ ایف بی آر نے آڈٹ کیلئے ریکارڈ فراہم کرنے کیلئے سات روز کی ڈیڈ لائن دے دی۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے مختلف سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں پڑھانے والے پروفیسرز،اسسٹنٹ پروفیسرز،لیکچررز اور اساتذہ کا سال دوہزار چودہ کا انکم ٹیکس آڈٹ شروع کردیا ہے۔ ایف بی آر نےآڈٹ کیلئےایف سی کالج یونیورسٹی ،ایم اے او کالج اور سول لائنز سمیت مختلف یونیورسٹیز اور کالجز کےچارسو پروفیسرز،اسسٹنٹ پروفیسرز اوراساتذہ سےریکارڈمانگ لیا ہے۔
ایف بی آرنےسال دوہزار چودہ کےانکم ٹیکس آڈٹ کیلئے منتخب کئے گئے پروفیسرز،اسسٹنٹ پروفیسرز اور اساتذہ کو 7 دن میں گوشوارے، آمدن،اخراجات اوراثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔