ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیگی رہنماوٗں کی عدلیہ مخالف تقاریر پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت

لیگی رہنماوٗں کی عدلیہ مخالف تقاریر پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت
کیپشن: city42-justice1
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) مریم نواز سمیت لیگی رہنماوٗں کی عدلیہ کیخلاف تقاریر پر پابندی پر دی جانیوالی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی ۔ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق درخواست میں مریم نواز، مریم اورنگزیب، دانیال عزیز، مخدوم شہزاد ہاشمی سمیت دیگر رہنماوٗں کیخلاف موٗقف دیا گیا ہے کہ نواز شریف کی نااہلی کے بعد ن لیگ کی جانب سے عدلیہ مخالف تقاریر کی جا رہی ہیں اور عدلیہ مخالف تقاریر میڈیا پر بھی نشر کی جاتی ہیں۔ درخواست میں یہ بھی موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاسی یا غیر سیاسی عدلیہ مخالف بیانات ٹی وی پر نشر کرنا قانونی خلاف ورزی ہے۔

سیاست دانوں کی عدلیہ مخالف تقاریر کرنا قومی سلامتی اور ملکی مفاد کیخلاف ہے۔ پیمرا اسکے کیخلاف کوئی ایکشن کیوں نہیں لے رہا؟ درخواست میں موٗقف اختیار کیا گیا ہے کہ ن لیگی رہنماوٗں اور پیمرا کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔