علیم خان ان کے لیڈر اور اے ٹی ایم مشین کا چہرہ بے نقاب کیا: حنیف عباسی

18 Dec, 2017 | 07:45 PM

(سٹی42) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ پر پورا اترتے ہیں تو اس ملک کا ہر شخص پورا اترتا ہے۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء حنیف عباسی کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ علیم خان کی بنائی ہوئی سوسائٹی ایگری کلچر لینڈ پر بنی ہوئی ہے، میں نے پہلے بھی علیم خان ان کے لیڈر اور اے ٹی ایم مشین کا چہرہ بے نقاب کیا ہے وہ ایک قبضہ گروپ ہیں۔ علیم خان کے خلاف دو ایف آئی آر درج ہیں۔

حنیف عباسی کا مزید کہنا تھاکہ عمران خان خود تو بدتمیز ہیں ہی اب اپنے عہدیداروں کو بھی ایسا بنادیا ہے۔ جہانگیر ترین اس لیڈر کے قبضہ گروپ ہیں جو جہانگیر ترین کا جہاز استعمال کرتا ہے اور تیل علیم خان ڈلواتا ہے، عمران خان کو اب ہوش کے ناخن لینے چاہیے ان کی پارٹی کی بنیاد جونے پر ہے اور وہ کوکین کے عادی ہیں۔ کے پی کے میں عوام احساس کمتری کا شکار ہوگئے ہیں۔ 2018 کا الیکشن دور نہیں عمران خان اور علیم خان پورے پاکستان سے ہارے گے اور ان کو نا اہل کرواؤں گا۔

مزیدخبریں