خواجہ سعد رفیق کی سابق وزیراعظم سے ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

18 Dec, 2017 | 07:23 PM

علی اکبر

(سٹی42) وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ استعفیٰ دینے والے موسمی پرندے ہیں معاملہ ختم نبوت ﷺ نہیں بلکہ ختم نبوت کے پلان کا حصہ ہے لیکن اس اسطرح حکومت نہیں جائے گی ۔

مسلم لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کو بدزبانی کی عادت ہو چکی ہے۔ ان کارویہ سیاسی نہیں بلکہ فسادی ہے، ملک کے ووٹرز سب کا کردار دیکھ رہے ہیں۔ 2018 میں گالیوں اور کام کرنے والوں کا مقابلہ ہو گا۔ خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد صوبائی حکومتیں بااقتدار ہیں۔ ن لیگ کسی کو چور کہنے کے بجائے کارکردگی میں مقابلہ کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ایک سنجیدہ انسان ہیں ان کی باتوں کو سنجیدہ لینا چاہیے۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ شفاف احتساب وقت کی ضرورت ہے۔ ن لیگ کا عدلیہ سے کوئی اختلاف نہیں تاہم کچھ فیصلوں پر اعتراضات ہیں۔ اگر تحریک انصاف کو کلین چیٹ دینے کی کوشش کی جائے کی تو باتیں ہوں گی۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ وہ ارب پتی نہیں ہیں، جو کمایا ہے مخنت کی کمائی ہے۔

مزید دیکھئے:


مزیدخبریں