عائشہ احد کی حراساں کرنے کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت

18 Dec, 2017 | 07:00 PM

وردہ ریاض ملک اشرف

(سٹی42) سیشن عدالت نے عائشہ احد کی درخواست پر سی سی پی او لاہور سمیت دیگر کو حراساں کرنے سے روکنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔ درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ صوبائی وزیر قانون سمیت دیگر پولیس افسران کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم جاری کرئے.

ایڈیشنل سیشن جج شیخ توثیر الرحمان نے عائشہ احد کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ خان کے ایما عائشہ احد کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔ وردی اور سفید لباس والے افراد ان کے گھر کے باہر نگرانی اور گھر سے باہر نکلنے پرانکا تعاقب کرتے ہیں۔ عائشہ احد کے وکیل نے عدالت کو مزید بتایا کہ متعلقہ تھانے میں درخواست بھی دی گی جس پر تاحال کوئی کاروائی نہیں کی گی ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ صوبائی وزیر قانون سمیت دیگر پولیس افسران کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم جاری کرئے۔عدالت نے تمام دلائل سننے اور وکلاء کی بحث کے بعد سی سی پی او لاہور اور پولیس افسران کو حراساں کرنے سے روکنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نبٹا دی

مزید دیکھئے:


مزیدخبریں