ملتان؛ کرنٹ لگنے سے مزید 2 افراد جاں بحق

18 Aug, 2024 | 11:38 PM

احمر خان بابر: اولیا کے شہر ملتان میں کرنٹ لگنے سےمزید 2افراد جاں بحق  ہو گئے۔

 ریسکیو ذرائع کے مطابق بجلی کی تار مرمت کرتے ہوئے مزید 2افراد زندگی کی بازی ہارگئے ،جاں بحق افراد کی شناخت ناصر اور مزمل کے نام سے ہوئی ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ۔ 

واضح رہے کہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہو گئی۔

مزیدخبریں