ہیڈ ماسٹر نے بچیوں کو ہراساں کیا، والدین نے سکول ہی جلا ڈالا

18 Aug, 2024 | 09:54 PM

سٹی42:  ہیڈ ماسٹر کی سٹوڈنٹس کو جنسی ہراسانی کا نشانہ بنانے کی حرکت سامنے آنے پر بچیوں کے والدین نے احتجاج کیا تو شہریوں نے سکول کو آگ لگا دی مظاہرین نے پورے اسکول کو آگ لگا دی۔
بھارت میں ہیڈ ماسٹر کی جانب سے کلاس روم میں طالبات کے سامنے مبینہ طور پر فحش حرکات کرنے پر مظاہرین نے اسکول کو آگ لگا دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست آسام کے ضلع کریم گنج میں پیش آیا جہاں سرکاری اسکول کا ہیڈ ماسٹر سٹوڈنٹس کو کلاس روم میں فحش مواد دیکھنے پر مجبور کرتا تھا۔

اطلاعات کے مطابق  ایک طالبہ نے اپنی والدہ کو ہیڈ ماسٹر کے رویے سے آگاہ کیا اور ساتھ یہ بھی بتایا کہ ہیڈ ماسٹر اسے ہراساں بھی کرتا ہے۔ 

پولیس کے مطابق واقعے کا علم ہوتے ہی متاثرہ بچوں کے والدین سمیت مقامی لوگوں نے مظاہرہ کیا اور مشتعل ہو کر اسکول کو آگ لگا دی۔

 والدین اور مقامی شہریوں کی شکایت پر استاد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ استاد کے روپ میں چھپا بھیڑیا والدین اور شہریوں کے سکول پر دھاوا بولتے ہی فرار ہو گیا تھا اور اب تک روپوش ہے۔   پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ملزم کی تلاش کیلئے چھاپے مار رہے ہیں۔

مزیدخبریں