اصلی اور نقلی حکمران دونوں سن لیں،وسائل پرعوام کا حق ہے،مولانا فضل الرحمان

18 Aug, 2024 | 09:20 PM

ویب ڈیسک : جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ اصلی اور نقلی حکمران دونوں سن لیں،وسائل پرعوام کا حق ہے۔ 

لکی مروت میں مولانا فضل الرحمان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے وسائل پر قبضہ ہونے نہیں دیں گے، اصلی اور نقلی حکمران دونوں سن لیں،وسائل پرعوام کا حق ہے ۔ میرے حقوق پر کسی کو قابض ہونے کی اجازت نہیں، آج عالمی قوتیں میرے ملک کی مذہبی شناخت ختم کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج چین اور سعودی عرب جیسا دوست ہم پر اعتبار نہیں کر رہا ہے، یہ بداعتمادی کیوں پیدا ہوئی ۔  ہندوستان کے قومی ذخائر آج 500 ارب ڈالر ہیں اور ہمارے پاس 10 ارب بھی نہیں ہیں۔ ہندوستان کیوں ترقی کر رہا ہے، کیا کسی نے سوچا ہے، آج افغانستان کی کرنسی ہم سے بہتر کیوں ہے، آج ہم اپنا ملک بچا رہے ہیں، افغانستان آج ویران ہے مگر اس کے باوجود ہم سے آگے ہیں۔ آج لوگوں کو ڈرایا جا رہا ہے، میری معیشت بھی تباہ کر دی اور ملک کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔ مدارس پر چڑھائی کیوں کی جاتی ہے، مدارس کی رجسٹریشن ترک کی ہوئی ہے اور کہہ رہے ہیں کہ وہاں سے دہشت گردی ہو رہی ہے، حیا کی چادر ہم سے نوچ لیتے ہو۔ 

انہوں نے کہا کہ ہم نے اسکولوں اور کالجوں کو تحفظ دیا تھا، یہ لوگ مدرسوں کی حفاظت کیوں نہیں کر سکتے، ہم ان مدرسوں کی حفاظت کریں گے، تم مر جاؤ گے مگر ان دینی مدارس کو ختم نہیں کر سکتے۔ ہم بلوچ کے وسائل کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم پختونوں کے وسائل کی ساتھ کھڑے ہیں۔ میں قرارداد پیش کرتا ہوں، ہم امن چاہتے ہیں اور زبردستی چاہتے ہیں، ہم اپنی زمین کے وسائل کا حق چاہتے ہیں، وسائل پر عوام کے حقوق دینے ہوں گے۔

مزیدخبریں