بجلی کی پیداواری لاگت 9 روپے ہے تو قیمت فروخت 40 ، 60 اور 70 روپے کیوں؛ ڈاکٹر گوہر اعجاز

18 Aug, 2024 | 09:06 PM

وقاص عظیم:  سابق نگراں وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز  نے کہا ہے کہ جولائی میں بجلی کی پیداواری لاگت 9 روپے 3 پیسہ رہی، وفاقی حکومت بجلی کے تمام صارفین سے انصاف کرے۔

 سابق نگراں وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز نے کہا کہ گزشتہ ماہ بجلی کی پیداواری لاگت 9 روپے 3 پیسے ہونے کے باوجود بجلی کے بل 40، 60 اور 70 روپے فی یونٹ پر کیسے آ رہے ہیں۔

 ڈاکٹر گوہر اعجاز نے بجلی کی فروخت مین بھیانک نا انصافی پر  اپنا نقطہِ نظر دہراتے ہوئے کہا کہ جولائی میں بجلی کی اوسط پیداوار 20 ہزار میگا واٹ رہی ہے، اس دوران 35 فیصد بجلی ہائیڈل ذرائع سے پیدا کی گئی، بنیادی مسئلہ ان  "کیپسٹی پیمنٹس" کا ہے جو بغیر بجلی پیدا کیے ادا کی جا رہی ہیں۔

  گوہر اعجاز نے کہا کہ کیپسٹی چارجز کی وجہ سے بجلی کے تمام صارفین متاثر ہو رہے ہیں، پنجاب حکومت کا بجلی صارفین کو 14 روپے فی یونٹ ریلیف فراہم کرنے کا اعلان قابل تحسین ہے، وفاقی حکومت بجلی کے تمام صارفین سے انصاف کرے۔

مزیدخبریں