ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس نے منشیات کی بڑی کھیپ پکڑلی، منشیات فروشی میں ملوث میاں بیوی گرفتار

پولیس نے منشیات کی بڑی کھیپ پکڑلی، منشیات فروشی میں ملوث میاں بیوی گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 زاہداقبال رانا :  گوجرانوالہ پولیس نے آن لائن آرڈر,ہوم ڈلیوری اور پارسلز میں سپلائی ہونے والی منشیات کی بڑی کھیپ پکڑلی، منشیات فروشی میں ملوث میاں بیوی گرفتار کرلیے ۔ 

ایس ایس پی آپریشن کے مطابق 105 کلومنشیات برآمد کرکےملزمان میاں بیوی گرفتارکرلیے۔ ملزمان میاں بیوی سے 5کلو 700 گرام آئس،23 کلو سے زائد چرس بھی برآمد ہوئی۔ 27کلو900گرام ہیروئن،47کلو500گرام سے زائدافیون بھی برآمدہوئی۔ 
میاں بیوی یوسف اورفہمیدہ 2012سے منشیات کادھندہ کررہے ہیں۔ اروپ پولیس نے 2021میں بھی انکوپکڑالیکن جیل سے آکرپھروہی کام کرنے لگے۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزمان منشیات گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپاکرلارہے تھے، ملزمان علاقہ غیرسے منشیات لاکر مختلف اضلاع میں سپلائی کرنے والے تھے، ملزمان عرصہ درازسے منشیات سکول کالجز اورنشہ کے عادی افرادکودے رہے تھے۔ پولیس نے انکے نیٹ ورک کوپکڑنے کے لیے کام شروع کردیاہے، ملزمان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔