ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 صدر مملکت کی عوام سے مون سون شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل

 صدر مملکت کی عوام سے مون سون شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی :  صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے عوام سے مون سون شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی گئی ہے ۔

 صدر مملکت نے بلاول ہاؤس کراچی میں سالانہ مون سون شجر کاری مہم کے تحت ’’نیم‘‘ کا پودا لگایا ۔ 

صدر مملکت  کا کہنا ہے کہ قومی سطح پر جنگلات کی شرح میں اضافے کی ضرورت ہے، موسمیاتی تبدیلی، عالمی درجہ حرارت میں اضافے کے منفی اثرات کم کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں اور گلوبل وارمنگ سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں سے ایک ہے ۔ نوجوان اور سول سوسائٹی جنگلات کے رقبے کو بڑھانے کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے میں مدد کریں ۔ نیم ماحول دوست درخت، بے شمار ماحولیاتی فوائد ہیں ، نیم صاف ہوا، ٹھنڈی چھاؤں کے علاوہ قدرتی طور پر مچھروں کو دور کرتا ہے ۔ 

انہوں نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے وزیراعظم کی حیثیت سے پہلے دور حکومت میں بطور وزیر موسمیات خدمات انجام دیں، محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے پہلے دور میں درخت لگانے کی مہم کا آغاز کیا،  شجرکاری مہم کے تحت ملک بھر میں نیم کے درخت لگائے گئے تھے، آج پاکستان میں بڑھتے درجہ حرارت کے پیش نظر درخت لگانے کی ضرورت اور بھی بڑھ گئی ہے۔ قوم بالخصوص نوجوان اور سول سوسائٹی مون سون شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔ بہتر ماحول کے لیے اپنے محلوں اور گردونواح میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں،  مون سون درخت شجرکاری مہم جنگلات میں اضافے، ملک میں ہریالی بڑھانے، ماحول صحت مند اور صاف بنانے کا بہترین موقع ہے، جنگلات اور ہریالی میں اضافہ ہمارے ماحول کو ہماری آنے والی نسلوں کے لیے صحت مند اور محفوظ بنائے گا،  پاکستان نے مینگرووز کی بحالی کا کامیاب اقدام کیا ہے ۔ 

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ میں لاکھوں ایکڑ اراضی پر مینگرووز لگائے گئے ہیں،  ہم مینگرووز کو مزید بڑھانے اور مزید درخت لگانے کے لیے پرعزم طریقے سے کام کر رہے ہیں ،  معاشرے کے تمام طبقات درجہ حرارت کو کم کرنے، ہریالی بڑھانے اور جنگلات بڑھانے کیلئے شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔ 

واضح رہے کہ18 اگست پاکستان میں مون سون میں درخت لگانے کے قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے ۔